6 جولائی 2026 - 17:03
امریکہ کے 250ویں یوم آزادی کے موقع پر پیغام: تمہیں اپنی مرضی دوسرے ممالک پر مسلط کرنے کا حق نہیں ہے، دیمتری میدویدیف

روس کی  قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدویدیف نے امریکہ کے 250ویں یوم آزادی کی آمد پر اپنے پیغام میں کہا: تمہیں اپنی مرضی دوسرے ممالک پر مسلط کرنے کا حق نہیں ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ وفاقی روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدویدیف امریکہ کے 250ویں یوم کی آمد پر، واشنگٹن کی پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے زور دیا کہ ریاستہائے متحدہ کو دوسرے ممالک کے فیصلے کرنے اور ان پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

انھوں نے ٹیلیگرام پر ایک پیغام میں لکھا: دنیا کے بیشتر ممالک کا اس بات پر اتفاق ہے کہ امریکہ کو دوسروں کے لئے فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

انھوں نے مزید لکھا: ہر ملک، چاہے چھوٹا ہو یا بڑا، اپنے مسائل کو اکیلے حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دیمتری میدویدیف نے اپنے تنقیدی پیغام میں زور دیا کہ ریاستہائے متحدہ اور وائٹ ہاؤس کو دوسروں پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

انھوں نے امریکی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ مداخلت پسندانہ پالیسیوں کے بجائے اپنے ملک کے اندرونی انتشار کا حل تلاش کریں اور اپنے اندرونی مسائل کو سنبھالیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha